ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موب لنچگ سنگین مسئلہ ،ریاستی حکومتیں سنتی نہیں ہیں، کیا وزیر اعظم فوج بھیجیں

موب لنچگ سنگین مسئلہ ،ریاستی حکومتیں سنتی نہیں ہیں، کیا وزیر اعظم فوج بھیجیں

Tue, 01 Aug 2017 12:02:53    S.O. News Service

24گھنٹے کے اندر کارروائی کو یقینی بنایا جائے،اپوزیشن تجویزپیش کرے،پارلیمنٹ سے متفقہ قراردادمنظورکی جائے:رام ولاس پاسوال
نئی دہلی،31؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس بدعنوانی اور ترقی جیسے بنیادی مسائل پر بولنے کے لیے کچھ نہیں بچاہے اور وہ مبینہ گورکشا کے نام پر ظلم کے موضوعات کو ایک ہی کمیونٹی کے نام پر اٹھا کر ہتھیار بنا رہے ہیں۔انہوں نے لوک سبھا میں اس طرح کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف متفقہ طور پر مذمت قرارداد منظورکیے جانے کا بھی مشورہ دیا۔انہوں نے موب لنچگ کے واقعات کے لیے ریاستوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اپوزیشن وفاقی ڈھانچے کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف ساری ذمہ داری مرکز پر ڈال دیتا ہے۔دونوں چیزیں ساتھ میں نہیں چل سکتیں۔پاسوان نے کہاکہ ریاستیں حکومتیں نہیں سنتیں توکیاوزیر اعظم فوج بھیجیں۔رام ولاس پاسوان نے لیکن یہ نہیں بتایاکہ گؤرکشکوں کی غنڈہ گردی کے اکثرواقعات بی جے پی کے ز یراقتدارریاستوں میں ہورہے ہیں ،اس کامطلب یہ ہواکہ بی جے پی کاخودہی اپنی ریاستوں اوروہاں کے لیڈروں پرکنٹرول نہیں ہے۔پاسوان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ سواتین سال کی حکومت میں ایک بھی بار بابری مسجد، رام مندر، آرٹیکل 377اور یکساں سول کوڈ کی بات نہیں کی ہے اورباربارترقی کی ہی بات کرتے ہیں۔پاسوان نے کہاکہ بھیڑ کی طرف سے قتل بہت سنگین مسئلہ ہے۔ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔پاسوان نے کہا کہ ملک میں سیاسی قتل بھی ہو رہے ہیں، لیکن لوگ اس پر کچھ نہیں بولتے۔انہوں نے کہا کہ صرف الزام تراشیوں سے کام نہیں چلے گا۔اسے روکنے کے لیے کیا تجاویز ہیں، وہ ہمیں دینے چاہئیں۔


Share: